صوبائی حکومت کاصوپے میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کرانےکافیصلہ،وزیراعلی محمودخان نے منظوری دیدی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) چارسدہ میں بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کی جائیگی انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقادسے ملک میں بیڈمنٹن کو۔فروغ ملے گا بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار ائے گاکوشش ہے کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ نومبر میں منعقد ہوجس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خواہش ہے کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے اور انشاء اللہ خیبرپختونخوا رواں سال نومبر میں انٹر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی میزبانی کریگاجس میں متعددممالک سے مردوخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر ائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جس کے پاس سپورٹس کا قلمندان بھی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اوربین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی منظوری اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لئے کافی سہولیات موجود ہیں جس میں پانچ انٹر نیشنل معیار کے ان ڈور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!