چترال میں جاری قاقلشت فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا.

چترال میں جاری قاقلشت فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا
ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی ثریا بی بی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ذاتی دلچسپی سے قاقلشت فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔
قاقلشت فیسٹیول علاقہ میں سیاحت کی ترقی، مقامی لوگوں کیلئے تفریح سمیت نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں میں شرکت اور علاقائی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزقاقلشت فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے اختتامی مقابلوں کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عرفان الدین، ڈی پی او محمد عتیق شاہ،
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان، چیئرمین قاقلشت کمیٹی بونی شہزادہ سکندرالملک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی ثریا بی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بونی میں قاقلشت میڈوز یہاں کی سیاحت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے جہاں پانچ سال کے وقفے کے بعد جشن قاقلشت منعقد ہوا۔
یہ واحد میلہ ہے جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔ فیسٹیول میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔
چترال میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ یہاں آئیں اور سیاحت کے فروغ میں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ شندور پولو فیسٹیول کا بھی اچھے سے انعقاد کیا جائے گا۔
فیسٹیول میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال اپر سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
جشن فیسٹیول میں فٹبال کا فائنل برونرز پشاور فٹبال کلب اور بونی ہیڈکوآرٹر کے مابین کھیلا گیا جس میں برونرز پشاور کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے ٹائٹل جیتا۔
والی بال کے مقابلوں میں ہیڈ کوآرٹر بونی نے مروئے کو ہراکر فائنل اپنے نام کیا۔ لوک کھیلوں کے مقابلوں میں شپیر کڑی کا مقابلہ چرون اویر نے جیتا۔
error: Content is protected !!