پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے دسویں روز ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز فاتح رہے


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے دسویںروز بھی مقابلے جاری رہے، بدھ کو ہونیوالے میچز میں ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز فاتح رہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے مسلسل ایونٹس منعقد کررہا ہے تاکہ ہاکی کو فروغ ملے

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، چیمئن شپ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں، بہت اچھے میچز ہورہے ہیں جس میں نئے کھلاڑی آگے آرہے ہیں، ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔


پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے دسویں روز چار میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں ملتان ڈویژن نے ساہیوال ڈویژن کو 2-1سے ہرادیا،ملتان کی جانب سے عثمان افتخار اور اکبر علی نے ایک ، ایک گول کیا

ساہیوال کی جانب سے رحمان علی نے گول کیا، دوسرے میچ میں بہاولپور ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 2-1سے ہرایا، بہاولپور کی جانب سے علی مرتضی اور کپتان ابصر بن رئوف نے ایک، ایک گول کیا

سرگودھا کی جانب سے ابرار ارشد نے گول کیا،تیسرے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 6-0سے ہرادیا، فیصل آباد کی جانب سے محمد عثمان اور ابراہیم نے 2،2 جبکہ حسن شہباز اور عبداللہ صدیقی نے ایک

ایک گول کیا، چوتھے میچ میں لاہور ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 4-1 سے ہرادیا، لاہور کی جانب سے حسن امین نے 3اور حماد علی نے ایک گول کیا، گوجرانوالہ کی جانب سے واحد گول عبدالرحمن نے کیا۔

error: Content is protected !!