سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے مقابلے اختتام پذیر

سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے اختتام پذیر

پنجاب یونیورسٹی نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اورکرکٹ ٹیپ بال کے ٹائٹیل جیت لئے

ہاکی میں سپیریئر یونیورسٹی نے میدان مار لیا  باسکٹ بال کا ٹائیٹل لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے نام رہا

صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد

لاہور(نواز گوھر)5مئی 2024ء۔

سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،پنجاب یونیورسٹی نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اورکرکٹ ٹیپ بال کے ٹائٹیل جیت لئے جبکہ ہاکی میں سپریئر یونیورسٹی نے میدان مار لیا

اور باسکٹ بال کا ٹائیٹل لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے نام رہا ہے، صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔

سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو کھیلے گئے ہاکی فائنل میچ میں سپریئر یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلیٹی شوٹ پر4-3سے شکست دے کر ٹائیٹل جیت لیا،

مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، ہاکی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو4-0سے ہر اکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

باسکٹ بال کے فائنل میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کرکے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا، پنجاب کالج میں ہونیوالے فائنل میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو98-5سے شکست دی ہے،

لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی جانب سے حمدہ نے18، علیشبہ نے 16پوائنٹس کئے، باسکٹ بال کے تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے گورنمنٹ یونیورسٹی سیالکوٹ کو 37-4سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے مقدس نے 14اور عیشہ نے 7پوائنٹس کئے۔
جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے ہوئے بیڈمنٹن کا ٹائیٹل پنجاب یونیورسٹی نے جیت لیا ہے،

فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 3-0سے ہرایا،فائنل کے پہلے سنگل میں سحر نے مقدس کو21-9، 24-22سے شکست دی،پہلے ڈبل میں زینب اور سا معہ نے مریم اور ماریہ کو 21-6،21-8سے ہرایا،

دوسرے سنگل میں زینب نے منیزہ کو 21-6،21-3سے شکست دی، تیسری پوزیشن کے میچ میں فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو شکست دی

فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کوباآسانی3-0سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 کے ٹیبل ٹینس میں پنجاب یونیورسٹی نے میدان مارلیا ہے،

فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے کنیئرڈ کالج کو3-1سے شکست دے دی،فائنل میں زینب وقار نے تانیہ کو 11-7،11-9،11-5سے ہرایا،علیشبہ نے ہادیہ نور کو 11-5،11-8،13-11سے شکست دی ہے،

لائبہ نے ماہ نور کو 12-10،11-7،11-3سے ہرایا،علیشبہ نے زینب کو 11-7،11-8،11-7سے شکست دی،تیسری پوزیشن کے مقابلے میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو 3-1سے شکست دی ہے۔

کرکٹ کے فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کو 65رنز سے ہراکر ٹائیٹل جیت لیاہے،

فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 122رنز بنائے،لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی مقررہ ہدف کے جواب میں صرف 57رنز ہی بنا سکی۔

error: Content is protected !!