دورہ سکھر اور خیرپور کیلئے الصغیر ہاکی کلب کی ٹیم کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) الصغیر ہاکی کلب سکھر اور خیرپور کے تین روزہ دورے پر ہاکی سیریز کھیلے گی الصغیر ہاکی کلب کی ٹیم خیر پور کے مشہور مہران ہاکی کلب اور سکھر میں پاکستان ہاکی کلب کیخلاف ہاکی سیریز کھیلے گی، اس حوالے سے الصغیر ہاکی کلب کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے .تجربہ کار گول کیپر عون علی آغا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، شوذب رضا نائب کپتان کے فرائض انجام دینگے. ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ظفیر احمد، ریان الرحمان، محمد حذیفہ شاہد، محمد شہیر قاسم، سید سلمان علی چوہدری، سید محمد سعد علی، سید محمد احمد علی، محمد حمزہ ہاشمی، راحیل خان، باسط علی، صبغت اللہ، علی تباتباعی ، ایمل خان، ارج حسین، ارسلان خالد، مدثر احمد، سید سلمان عباس زیدی، سمیر احمد اور عمر انیس شامل ہیں. سید صغیر حسین ہیڈ کوچ، زاہد غفار کوچ اور سید عظمت پاشا منیجر مقرر کئے گئے ہیں.

error: Content is protected !!