54 ویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان تن سازوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)54 ویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان تن سازوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں،موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے آئی لینڈ مافوشی میں جاری چیمپئن شپ میں فضا قومی ترانے کی گونج اٹھی،پاکستانی باڈی بلڈرز نے چیمپئن شپ میں 3 میڈلز جیت لیے، قومی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر مختلف درجات کے مقابلوں میں 6 پوزیشن اپنے نام کیں، قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا،شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ازبکستان کے عمر زاکوپاول دوسرے ، بھارت کے ناریش نگدیو تیسرے نمبر پر رہے، عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے

 

بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا،میزبان ملک مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے، مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی تن ساز فضل الہی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی، محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے

 

 

دریں اثنا سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے ایشائی مقابلوں میں قومی تن سازوں کا شاندار کارکردگی پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باڈی بلڈرز نے اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کیا،پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ایشین چیمپیئن شپ میں میڈلز پاکستانی قوم کیلیے تحفہ ہیں، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن تن سازی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی دریں اثنا وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری اور قومی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر کنور معیز خان نے نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں قومی تن سازوں کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

error: Content is protected !!