تھائی لینڈ نے گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا



کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کی وجہ سے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ پہلی بار آن لائن کھیلا گیاجس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ پاکستان اور تھائی لینڈ نے ایونٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن تھائی ٹیم بہتر ثابت ہوئی، تھائی لینڈ نے 14 کے مقابلے میں 21گیمز سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حشام ہادی خان فائنل کے سب سے کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے انہوں نے چھ میں سے چار میچز جیتے۔ تھائی لینڈ کے نپت کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر 36میں سے 33 میچز جیتے۔ سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل پلیئر رہے۔ عماد نے 29میچز میں فتوحات سمیٹیں۔ ویسپا یوتھ کپ میں 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی شامل تھے۔ یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی، ٹورنامنٹ کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں ماسٹر کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فراز مقبول، فارم ایوو کے سی ای او جمشید احمد اورہارون قاسم نے بھی شرکت کی۔ ویسپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اورپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہونے سے کئی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں کروایا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے نوجوان آرگنائزرز کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان تھا جس میں وہ پورا اترے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں تیسرے نمبرپررہی۔

error: Content is protected !!