آٹھویں بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 10 فروری سے ہوگا



کراچی( اسپورٹس رپورٹر ) باب وولمر میموریل کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام آٹھویں بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز دس فروری سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے نمائشی میچ میں باب وولمر اکیڈمی نے ہائ برو کالج کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔ ہائ برو کالج نے 113 رنز بنائے۔ انس بن سعدنے 24 رنز اسکور کئے۔ محمدبلال نے تین اور سید اذان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں باب وولمر اکیڈمی نے اپنے اور سندھ انڈر 16 کے کپتان سعد بیگ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف تین وکٹوں پر بنالیا۔سعدبیگ نے 72 رنز بنائے۔ جس میں تین چھکے اور پانچ چوکےشامل تھے۔ بلال فاروقی نے 20 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔ سعد بیگ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ سے قبل بلال بھاٹی, گل حمید بھٹی, ڈاکٹر محمد علی شاہ اور صدیق بلوچ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئ۔ اس موقع پر شاہد نواب, مبین منصوری بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!