پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کی پاکستان کی تاریخی جیت پر ٹیم کو مبارکباد


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ بیٹنگ میں فواد عالم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

error: Content is protected !!