58 ویں نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ واپڈاکے محمد علی لاروش اور ماہور شہزاد نے جیت لی،ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نگرانی صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں 58 ویں نیشنل سینئر چمپین شپ اختتام پذیر ہوگئی،جس میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور ماہور شہزاد نے سنگلز ٹائٹل جیت لئے۔

مرد سنگلز فائنل میں محمد علی لاروش نے واپڈا ہی کے عرفان سعید کو 15-21، 21-17 اور 27-25 سے جبکہ خواتین فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی کو 21-6 اور 21-7سے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مرد ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کے مقیط طاہر اور این بی پی کے کاشف سلہری نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 17-21، 24-22 اور 21-16 سے، خواتین ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام اور این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی کو 21-12، 17-21 اور 21-15سے جبکہ مسکڈ ڈبلز میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور غزالہ صدیقی نے واپڈا ہی کے شعیب ریاض اور صائمہ وقاص کو 21-19 اور 21-17 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے۔آخری میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے


پہلے سیمی فائنل میں عرفان سعید نے این بی پی کے مراد علی کو 21-19، 6-21 اور 21-19 سے،دوسرے سیمی فائنل میں محمد علی لاروش نے این بی پی کے انجم بشیر کو 21-23، 21-10 اور 21-19 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خواتین سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن واپڈا کی ماہور شہزاد نے این بی پی کی پلوشہ بشیر کو 21-6اور 21-13 سے،

دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی غزالہ صدیقی نے بلوچستان کی الجا طارق کو 21-16 اور 21-12 سے، مرد ڈبلزایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے مقیط طاہر اور این بی پی کے کاشف سلہری نے واپڈا کے راجہ ذوالقرنین اور این بی پی کے راجہ حسنین کو 21-15 اور 21-19 سے،

دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے عظیم سرور اور عرفان سعید نے واپڈا ہی کے اویس زاہد اور محمد علی لاروش کو 21-17، 17-21 اور 21-17 سے، خواتین ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی نے واپڈا ہی کی سہرا اکرم اور ہما جاوید کو 21-14 اور 21-15 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام اور این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی صائمہ وقاص اور خضری رشید کو 21-18 اور 21-16 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اخرمیں ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک کھاڑیوں کومیڈلڑپہنائے اورثرافیاں دیں۔

تعارف: newseditor