ایشیا کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں افغانستان کی ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی بھارت کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت شاندار ٹیم ہے اور ان کیخلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے، ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت بھی جاتے تو ہم نے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ افغانستان کیخلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کریں۔

error: Content is protected !!