پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) استحکام پاکستان انٹر کالجز گرلزوالی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دو میں شروع ہوگیا،خواتین کھلاڑیوں کے مابین کھیلے جانیوالے اس مقابلوں میں فرنٹیئرکالج،سٹی گرلز کالج ،زریاب کالونی گرلزکالج،ڈبگری کالج،گلشن رحمن کالج،جمرود کالج،باچاخان کالج سمیت دس ٹیمیں حصہ لےرہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد کی پرنسپل جہاں آرءانے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی،فرنٹیئر کالج کی لیکچررفزیکل ایجوکیشن مس گل صنوبر اخلاص،گورنمنٹ گرلزکالج ذریاب کالونی کی روہینہ تبسم،سٹی کالج کی نجمہ نازقاضی سمیت کثیر تعدادمیں اساتذہ وطالبات بھی موجود تھیں
ان مقابلوں کے پہلے روز ہونیوالے میچزمیں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر 1کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےگرلزکالج گلشن رحمن اورگرلزکالج زریاب کالونی کی ٹیموں کو شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ ڈگری گرلزکالج نے گرلزکالج جمرود کو ہرایااسی طرح گرلزکالج حیات آبادنمبر دو کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم گرلزڈگری کالج باچاخان کی طالبات کو ایک سنسنی خیزمیچ کے بعد شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں ہدایت اللہ،حسن خان اورمحسن کمال نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلزکالج حیات آباد کی پرنسپل جہاں آراء نے کہاکہ طالبات کی ذہنی وجسمانی نشونماکیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائینگےکیونکہ تعلیم کیساتھ ساتھ سپورٹس جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیناوقت کی اشد ضرورت ہے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کہاکہ انشاء اللہ وہ ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی کیساتھ ملکر کالج میں کھیلوں کو فروغ دیں گی۔