این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2-۔ افتتاحی میچ میں کراچی، کوئٹہ،ملتان اورایبٹ آبادکی کامیابی


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کے افتتاحی روز کوئٹہ،ملتان، اورایبٹ آبادنے اپنے میچزجیت لئے ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کارساز پرکھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان نے حیدرآبادکو159 رنزسے ہرا دیا
ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز مین 5 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے صفدر علی نے شاندار 181 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جواب میں حیدرآباد کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی امجد حسین نے 61 رنزبنائے
دوسرے میچ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کیخلاف 86 رنز سے کامیابی حاصل کی ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 288 رنز اسکور کئے ریاست خان نے عمدہ کھیلتے ہوئے 132 اور نعیم اللہ نے 103 رنزکی اننگز کھیلی جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 7 وکٹوں پر202 رنزبناسکی قبل ازیں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پرپی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سید سلمان بخاری،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزرآصف عظیم، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر میڈیا عمران شیخ بھی موجود تھے اس موقع پر سید سلطان شاہ کاکہنا تھا کہ گریڈ 2 ٹرافی سے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں بہت مدد ملے گی ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں پر نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے غور کیا جائے گا افضاء کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کراچی نے شیخوپورہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے شیخوپورہ کی ٹیم نے 184 رنز اسکور کئے جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف 10.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا کراچی کیجانب سے طاہر علی نے 31 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی دلکش اننگز کھیلی آج کھیلے گئے چوتھے میچ میں کوئٹہ نے سرگودھا کو15رنز سے شکست دیدی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ نے 20 اوورز مین 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز اسکور کئے اوپنر نعمت اللہ نے 97 ناٹ آؤٹ جبکہ نصیب اللہ نے 42 رنز بنائے جواب میں سرگودھا کی ٹیم 19 ویں اوورز میں 204 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی احسان اللہ نے 48 اور محمد زین نے 36 رنز بنائے

error: Content is protected !!