انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دی دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی


چنائی (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دی دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔چنئی ٹیسٹ کے آخری دن ہوم ٹیم بھارت نے 39 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن جیمز اینڈریسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلے اسپیل میں بھارت کے تین بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔شبمن گل 50 اور چتیشور پوجارا 15 رشبھ پنٹ 11 اور اجنکیا رہانے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کچھ مزاحمت کی لیکن دوسرے اینڈ سے جیک لیچ نے بھارتی بیٹسمینوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔ویراٹ کوہلی کو 72 کے انفرادی اسکور پر بین اسٹوکس نے بولڈ کرکے ان کی اننگز کو بریک لگادی۔ دیگر بیٹسمین بھی ایک کے بعد ایک وکٹیں گنواتے گئے اور بھارت کی پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار اور تجربہ کار جیمز اینڈریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے میچ 227 رنز سے جیت کر چار میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ بھارت کی گزشتہ تقریباً 4 سالوں کے دوران کسی بھی مہمان ٹیم کے ہاتھوں پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل فروری 2017 میں آسٹریلیا نے بھارت کو پونے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 333 رنز سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!