کشمیر ڈے ٹیبل ٹینس لیگ 2020-2021

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کشمیر ڈے ٹیبل ٹینس لیگ 2020-2021

ٹیبل ٹینس لیگ جو جوھَر ٹیبل ٹینس کلب نے پاکستان ایجوکیشنل ڈویلوپمنٹ association
کے جھنڈے تلے
اپنے کھلاڑیوں کے درمیان منعقد کروائی۔
اس کو
کشمیر گرین کی ٹیم نے کشمیر وائٹ کو شکست دیکر جیت لی ۔۔ کشمیر گرین کی ٹیم ارحم بن فرخ اور سمیر پاشا پر مشتمل تھی جبکہ کشمیر وائٹ کی ٹیم میں علی رضوی اور روحیم خان شامل تھے ۔

لیگ کے اختمام پر مہمان خصوصی جوھَر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ کلب کے کوارڈینیٹر اور انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی فرخ کمال نے اپنی تقریر میں کہا ۔ جوھَر ٹیبل ٹینس کلبنے اپریل تک کم از کم پانچ لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لیگ میں جوھَر ٹیبل ٹینس کلب کے ان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ سمیر پاشا۔ ارحم بن فرخ ۔ نتالیہ ثاقب ۔ انبیا ثاقب ۔ ۔ علی رضوی یعقوب ۔ ازک ۔اسلم یعقوب اور روحیم خان ۔نے حصہ لیا

پیسفک لائرز فورم کے صدر جناب عادل خان زئی نے ٹیبل ٹینس کی لیگ کو کامیابی سے مکمل ہونے پر جوھَر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود اور کوچ فرخ کمال کو مبارک باد پیش کی ۔ اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وھو مزید محنت کریں اور اپنے شہر اور صوبہ کا نام روشن کریں

error: Content is protected !!