خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،رحمت گل آفریدی صدر،نجم اللہ سیکرٹری جنرل اورخیضراللہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے

چارسدہ(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخواووشوکنگفوایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دیدیاگیا۔ اس حوالے سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی ووشوایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا،جس میں پشاورڈیژن،مردان ،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں،ملاکنڈاورڈی آئی خان ڈویژن سمیت ضم شدہ اضلاع بھی عہدیداروںسمیت صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ وصوبائی تائیکوانڈدایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی نے شرکت کی ۔اجلاس میںصوبے میں چائنیزمارشل آرٹس کھیل ووشوکے فروغ کیلئے تفصیلی غور وخوص کیاگیااور گزشتہ مدت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرااردیدیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ اللہ کے فضل سے صوبے میںدوسری کھیلوںکے مقابلے میں ووشوایک بہترین سیٹ اپ موجودہے اور کام بہتراندازمیں ہورہاہے۔یہی وجہ ہے انتہائی کم عرصے میں ووشوکو کافی فروغ حاصل ہواہے کئی ڈیپارٹمنٹس کو ہم نے کھلاڑی دیئے ہیںبلکہ انٹر نیشنل مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے ملک کی نمائندگی کی اور یہی ہماری پرفارمنس ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمت گل آفریدی نے کہاکہ اگر ایسوسی ایشن میں ایک فرد غلطی کریں اور اپنی ذاتی مفاد کیلئے صوبے میں کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کو دائو پر لگارئے تو اس کی سزاانکے کھلاڑیوں کو کبھی بھی نہیں دی جاسکتی ،اس شخص پر پابندی ہوگی لیکن کھلاڑیوں کا راستہ نہیںروکیںگے اور اسی کے پاداش میں سوات کے سابق کوچ پر متفقہ طور پرپانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے اور جب تک وہ خود معافی نہیں مانگے ،پابندی برقراررہے گی۔اس موقع پرصوبائی ووشوایسوسی ایشن کی کابینہ کیلئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیاجسکے مطابق رحمت گل آفریدی کو صدر،ہزارہ سےسعید اختر کوسینئر نائب صدر،مردان سےزاہد اقبال،ملاکنڈسےصببغت اللہ،کوہاٹ سےذر محمد اور پشاورسےشمائلہ باسط نائب صدور،پشاورسےنجم اللہ صافی جنرل سیکرٹری ،خیضر اللہ ناجائنٹ سیکڑٹری،نوشہرہ سےنعمت
گل،دی ائی خان سےصوفیان،مردن۔سےسارہ کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ہونگے جبکہ عہدیداروں میں عمار یاسر فنانس سیکرٹری اور غنی الرحمن میڈیاسیکرٹری ہونگے،ایگزیکٹیوم کمیٹی میں مختلف ڈویژن سےخالدخان،ہمایون خلیل،صفی اللہ،ضیاء الرحمن،اقراحسن،صلاح الدین،آمین جان،راجد،طاہر،نقیب اللہ شامل ہیں ،

error: Content is protected !!