شاہد آفریدی نے میگا سٹار لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا

پاکستان کے سابق کپتان اور لیگ سپنر شاہد آفریدی نے کو میگا سٹارز لیگ کے آغاز کا اعلان کیا جو اس سال ستمبر میں ہوگی۔ لیگ کا مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور سپورٹس سے جڑے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے اور اسے T10 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ سابق لیجنڈ کرکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد نے آئندہ لیگ کے بارے میں تفصیلات سے پردہ اٹھایا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میگا سٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہے جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی، اور آنے والی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر سٹار لیگ سپنر نے کہا کہ ہر کوئی اس کی کمی محسوس کر رہا ہے لیکن ہر سسٹم کو اسے مسترد کرنے سے پہلے چند سیزن دینا چاہیے۔انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ میرے خیال میں ہر کوئی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یاد کر رہا ہے اور یہ بھی کہ نیا نظام جو بھی ہو، اسے زیادہ دیر تک فعال رہنے کا موقع ملنا چاہیے۔

error: Content is protected !!