کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) این بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو صرف ایک رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا دوسرے سیمی فائنل میں کوئٹہ کیخلاف ایبٹ آباد نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی افضاء کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کئے ولی اللہ نے 53 اورشہزاد اقبال نے 45 رنز بنائے جواب میں ملتان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 241 رنزبنا سکی ملتان کو جیت کیلئے آخری بال پر 3 رنز درکار تھے مگر ان کے بیٹسمین صرف ایک رنز اسکور کرسکے
ملتان کیجانب سے محمد صفدر نے 78 رنزکی اننگزکھیلی دوسرے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 8 رنز سے ہرا دیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایبٹ آباد نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 276رنز بنائے نعیم اللہ نے شاندار سینچری 131 اور ریاست خان نے 92 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 269 رنز بنا سکی کوئٹہ کیجانب سے نصیب اللہ نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 149 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ایونٹ کا فائنل کراچی اور ایبٹ آباد کے مابین بروز جمعہ مورخہ 12 فروری کو صبح 9 بجے ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلا جائے گا تقسیم انعامات کی تقریب دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی