راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روز ٹرائلز 16فروری کو ہونگے

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ ) راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روز ٹرائلز 16فروری کو دن گیارہ بجے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں ہوں گے۔ گذشتہ روز ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ٹرائلز میں راولپنڈی ڈویژن کی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں تاہم محکموں کے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکتے۔ کھلاڑیوں کیلئے راولپنڈی ڈویژن کا ڈومیسائل ،شناختی کارڈ یا ب فارم پر کم ازکم ایک ایڈریس ہونا ضروری ہے۔منتخب ٹیم پنجاب انٹرڈویژنل خواتین ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہی وال اور ملتان شامل ہیں،

تعارف: newseditor