پشاور کے جونیئر کرکٹرمحمد زید خلجی کرکٹ حلقوں کے توجہ کا مرکزبن گئے.

 

 

پشاور کے جونیئر کرکٹرمحمد زید خلجی کرکٹ حلقوں کے توجہ کامرکزبن گئے،رواں سیزن میں 6سنچری اور24ففٹی بنائی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور کے باصلاحیت جونیئر کرکٹرمحمد زید خلجی مسلسل اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے کرکٹ کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، انہوںنے اس سیزن میں 6چھکے اور 24ففٹی بنائی ۔

کوچ فخر عالم کی نگرانی سٹوڈنٹ کرکٹ اکیڈمی جمخانہ میں کھیلنے والے اس باصلاحیت کرکٹرمحمد زید خلجی نے قلیل مدت میں بڑانام پیدا کیاہے ، رنز کے مشین سے مشہور زید خلجی نے ہر میچ کی طرح گزشتہ روز ٹرائبل کرکٹ اکیڈمی کیخلاف بھی 142 رنز سکور کرکے سب کو حیران کردیا۔

زید خلجی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ کرکٹ کے شعبے میں پاکستان اورخیبر پختونخوا کانام روشن کرینگے اس مقصد کیلئے کئی کئی گھنٹے مسلسل ٹریننگ کررہے ہیںاور ساتھ ہی میچز کھیلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

انکاکہناتھاکہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاﺅ ہے اگر اللہ نے چاہا تو ایک دن ضرورکامیابی ملے گی۔ زید خلجی سے متعلق کوچ فخر عالم کا کناہے کہ سٹوڈنٹ اکیڈمی بلکہ پورے جمخانہ گراﺅنڈ میں کھیلنے والے بچوں میں سے زید خلجی بالکل مختلف ہیں وہ جس اندازو مہارت سے کھلتے ہیں لگ رہاہے کہ یہ بچہ اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔

 

 

error: Content is protected !!