آل سندھ فٹبال فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہزارہ محمڈن نے جیت لیا


کراچی (اسپورتسرپورٹر)  سندھ اسپورٹس بورڈ اور کورنگی جیم خانہ کے اشتراک سے منعقدہ آل سندھ چیف سیکریٹری سندھ انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہزارہ محمڈن نے بھٹی ایف سی کنری کیخلاف 1-4سے جیت کر اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایم پی اے انجینئر عدیل احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹرایسٹ  راجہ وسیم کیانی، محمد یونس الہاشمی، قیوم لاسی، قیوم آفریدی، لالا گل زیب، ایس ایس پی کورنگی سمیت دیگر معزز اور اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ افتتاحی میچ میں ہزارہ محمڈن کا نے بھٹی فٹبال کلب، ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کنری کو باآسانی 1-4کی ہزیمت سے دوچار کرکے اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔وقفہ پر فاتح ٹیم کو 0-2کی برتری حاصل تھی۔ عالم زیب نے 16ویں اور27ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2 گول اسکور کئے۔وقفہ کے دوران مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی،انجینئر عدیل احمد اور سابق ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر، ایسٹ راجہ وسیم کیانی کا تعار ف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں سندھ اسپورٹس بورڈ سے بھی اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے آل سندھ کی بنیاد پر چیف سیکریٹری سندھ کے نام سے موسوم فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے لانڈھی کورنگی میں فٹبال کھیل کو پروموٹ کرنے میں کورنگی جیم خانہ کے ساتھ بھرپور تعاون پیش کیا اور آرگنائزنگ سیکریٹری وسیم عارف کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی فٹبال کو ترقی دینے کیلئے  تواتر کے ساتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے شائقین کو فٹبال کھیل کی جانب متوجہ رکھتے ہیں۔ ہزارہ محمڈن نے دوسرے ہاف میں بھی اپنے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مہمان ٹیم کیخلاف ان کے کھلاڑیوں نعیم اور بابر نے 42ویں اور 49ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2گول داغ کراپنی ٹیم کی برتری کو0-4سے مستحکم کردیا۔ فائنل وسل سے تین منٹ قبل اسامہ نے اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-4کیا۔افتتاحی میچ کو سینئر نیشنل ریفری نصیر عمر نے اپنے معاونین ولی احمد اور جمیل اجمیری کے ہمراہ سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عزیز احمد نے انجام دئے۔

error: Content is protected !!