نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر نے مسلسل دسویں مرتبہ نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک،ونگ ہیڈارشد حسین، عظمت اللہ خان اور دیگر نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبرپختون خواں کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے 58 ویں نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی اور نیشنل بینک کی پلوشہ بشیرنے ریکارڈدسویں مرتبہ ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے درین اثنا پلوشہ بشیر نے اس کے علاوہ یوگنڈاانٹر نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جوکہ یوگنڈامیں 2020 میں ہوا تھا اس میں کانسی کا تمغہ اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی واحدوومن کھلاڑی ہیں جبکہ بیڈمنٹن میں عالمی سطح پر 147 ویں نمبرپر ہیں

تعارف: newseditor