ہنڈا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ عثمان کلب کی کامیابی



کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے پاسوا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے ہنڈا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس او اے کے نائب صدر اور ہنڈ ا اٹلس پاور بروڈکٹس کے مشیر امتیا ز احمد شیخ نے کہ اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان پی بی ایف کے نائب صدر اصغربلوچ انٹرنیشنل ریسلرشیرخان، اسد عباد علی، طارق حسین اور دیگر موجو د تھے ٹورنامنٹ کے پہلے دن تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں عثمان کلب نے حیرت ناک کامیابی حاصل کی انہوں نے کراچی کی معروف ٹیم عسکری کلب کو 42-39 پوائنٹس سے شکست دے دی عثمان کلب کی جانب سے نوجوان کھلاڑی سعد شمسی نے 18 حسن اقبال نے 12 اور محمدمعیدنے 10 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ عسکری کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر نے 12 سیف اللہ نوشیروانی نے 10 ندیم راو نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں ممبااسکواڈ نے بنوریہ کلب کو 41-52 سے شکست دے دی

ممبااسکواڈ کیجانب سے سعد خان نے 18 سمیراحمد نے 15 اور محمدطحہ نے 13 جبکہ بنوریہ کلب کی جانب سے سیدی نے 16 محمداور سیفل نے 11-11 پوائنٹس اسکور کئے۔تیسرے میچ میں اومیگا کلب نے آرام باغ کو باآسانی یک طرفہ مقابلے کے بعد 15-49 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کی جانب سے حسن ظفرنے 16 اسد رضوی نے 16 اور تیمور ظہیر نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ آرام باغ کی جانب سے سعد ملاح الدین نے 10 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں ظفراقبال، سید مصنف شاہ، زاہد ملک نے ریفریز کے جبکہ جاوید میمن، ڈاکٹرنعیم احمد اور راج کمار نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ ہمارہ ادارہ پہلی مرتبہ کراچی میں باسکٹ بال ایونٹ کا انعقاد کررہا ہے اور انشاء اللہ 2022 میں سندھ کی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ فائنل میں ادارہ کھلاڑیوں کو بیش قیمت انعامات دے گا قبل ازین انٹرنیشنل عبدالناصر سینئرنائب صدر کے بی بی اے کی صحت یابی کے لئے غلام محمد خان نے اللہ تعالی کے حضور دعا کرائی عبد الناصر پچھلے ایک ماہ سے ڈاواوجھا ہسپتال میں ICU میں زیر علاج ہیں اور انکی طبیعت ناساز ہے

error: Content is protected !!