پی ایس ایل 6 کے دوسرے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز نے پشاور زلمی کو23 رنز سے ہرا دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل 6 کے دوسرے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز نے پشاور زلمی کو23 رنز سے ہرا دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم پر فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیٹر نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹیں کھو کر 280 رنز جوڑے۔ اعظم خان نے جارحانہ انداز میں 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے 34 گیندوں پر 41 جبکہ عثمان خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 16 گیندوں پر 33رنز بنائے۔ محمد نواز نے 20، صائم ایوب نے 8 اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 7 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران، ثاقب محمود مجیب الرحمان اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بنا سکی۔ حیدر علی نے 52 اور کپتان وہاب ریاض نے 46 رنز بنائے، زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor