حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں بیس بال اکیڈمی کی لانچنگ جلد ہوگی۔ سید فخر علی شاہ

لاہور(پرویز شیخ)حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں بیس بال اکیڈمی کی لانچنگ اور پروموشن کیلئے صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ نے چیئرمین ڈریگنز اسپورٹس سوسائٹی حجرہ شاہ مقیم محمد ارشد جاوید  سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں بیس بال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، پاکستان کی بہتر ایشیائی و ورلڈ رینکنگ سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ اوکاڑہ سے کافی کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشناس ہوچکے ہیں تاہم اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیئے یہاں بھی بیس بال اکیڈمی کا قیام ناگزیر ہے۔ محمد ارشد جاوید چیئرمین ڈریگنز اسپورٹس سوسائٹی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) نے  صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تعارف: newseditor