یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام تین روزہ ”ملٹی سپورٹس ٹیکنیکل کوچنگ کورس”

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی زیرنگرانی سپورٹس سائنسز اورفزیکل ایجوکیشن کی طالبات اورقومی خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے تین روزہ ”ملٹی سپورٹس ٹیکنیکل کوچنگ کورس” کاانعقادکیاگیا، جس میں ملک بھر سے 36خواتین کھلاڑیوں، بی ایس، ایم ایس سی اور ایم فل سپورٹس سائنسز کی طالبات نے شرکت کی۔ ای لائبریری اورلیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سہ روزہ کورس کاافتتاح سرحدیونیورسٹی شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدمغل نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی اورسوسائٹی کے نائب صدرعرفان خان کے ہمراہ کیا، انہوں نے شرکاء کورس کو سپورٹس ایڈمنسٹریشن اورآرگنائزیشن کے حوالے سے جامع لیکچر بھی دیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹروقار احمد نے ڈوپنگ کے نقصانات اورقوانین بارے تفصیل سے روشنی ڈالی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے صوبائی اتھلیٹکس کوچ محمداعجاز نے اتھلیٹکس وآرچری کے بنیادی قواعدوضوابط اورکوچنگ کے حوالے خصوصی لیکچرز دئیے،سوسائٹی کے صدر وسنیئرصحافی زاہداعوان نے میڈیا کی اہمیت ، رابطے اورخبردینے کے طریقہ کار بارے بتایا،ڈاکٹرعائشہ مشتاق نے نیوٹریشن کے حوالے سے جامع لیکچردیا، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سی بی کالج شازیہ جاوید نے بیڈمنٹن اورصوبائی کوچ شفقت نیازی نے بیس بال کے بنیادی قواعدوضوابط اور کوچنگ کے حوالے سے ٹریننگ کرائی۔

تعارف: newseditor