اسلام آباد اوپن ائیر ویپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

 

 

 

اسلام آباد اوپن ائیر ویپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

 

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد اوپن ائیر ویپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ایڈیشنل سیکرٹری میڈم آمنہ عمران مہمان خصوصی تھی۔ جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے۔

اس موقع پر گن اینڈ کنٹری کلب کے سیکرٹری صداقت علی اعوان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر کرنل ریٹائرڈ آغا عباس رضا کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور گن اینڈ کنٹری کلب ٹیموں کے کھلاڑی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں خواتین کے انفرادی اور ٹیم ایونٹ رکھے گئے تھے۔ ائیر رائفل کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان آرمی کی عائشہ احمد نے پہلی، پاکستان آرمی کی حمزہ شہزاد نے دوسری، پاکستان آرمی کی فاطمہ اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں پاکستان میں آرمی نے پہلی، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن(
ایف آر اے) نے دوسری اور گن اینڈ کنٹری کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین ائیر پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان آرمی کی رامشا ندیم نے پہلی، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کی
ارم شاہ چوہان نے دوسری، پاکستان ائیر فورس کی اقصی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح خواتین ائیر پسٹل کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان آرمی نے پہلی، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن نے دوسری اور گن اینڈ کنٹری کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!