محکمہ کھیل لوئر دیر کے زیر انتظام مارشل آرٹس کے انڈر21 ٹرائلز کیلئے انتظامات مکمل،ٹرائلز 3مارچ کو ہونگے


لوئر دیر(نواب بادشاہ سے)تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں انڈر21 میل گیمزکی ٹرائلز کے تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب،اسسٹنٹ ابرار احمد،سی او ماجد، مارشل آرٹ جندول,ثمرباغ اور ادینزئ کےجوڈو،کراٹے،تائیکوانڈ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں 3مارچ کو ہونے والے انڈر21گیمز کے ٹرائلز کے تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس پر اطمنان کا اظہار کیا گیا اس موقع پر محکمہ سپورٹس لوئر دیر کے ذمہ داران نے ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں پر زور دیا کہ جن جن کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے معاملات تا حال کلیئر نہیں انہیں جلد ازجلد رجسٹریشن فارم فراہم کرکے ان کی رجسٹریشن کی جائے اور ساتھ ہی اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ مشتہر کریں تاکہ مارشل آرٹس کا کوئی بھی کھلاڑی ٹرائل سے غیر حاضر نہ رہے

تعارف: newseditor