چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

مظفر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

ملاقات میں کشمیر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو

اس موقع پر سردار عتیق کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سپورٹس کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی ہر طرح کی سپورٹ کریں گے ۔

اللہ کرے یہ ایونٹ اتنا کامیاب ہو کہ آگے چل کر جموں ،سرینگر اور لداخ میں بھی یہ ایونٹ کروا سکیں ۔ کشمیر میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔ارشد خان تنولی نے کہا کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دنیا اب کرکٹ کے میدان میں دیکھے گے ۔

مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے آغاز سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ملاقات کے دوران چئیرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے سردار عتیق کو فرینچائز کی شرٹ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔

error: Content is protected !!