بھارتی بورڈ آئی سی سی کو کتنی رقم دے گا ؟َ

 

بھارتی کرکٹ بورڈ رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 963 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2016 میں سے حاصل ہونے والی آئی سی سی کی کمائی پر بھارتی حکومت نے 193 کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے بعد بھارتی بورڈ نے اپنے ریونیو میں سے رقم آئی سی سی کو ادا کی تھی۔

رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی بھارتی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے ریونیو میں سے ہی 963 کروڑ روپے منہا کرنے کا کہے گا، یہ رقم اسے میگا ایونٹ میں آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں ادا کرنا ہوگی۔

error: Content is protected !!