زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ آج پریکٹس کا آغاز کریگا


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے جانے والا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کرے گا، اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔ایک جانب پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ زمبابوےسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کےلیے ٹیسٹ اسکواڈ بھی ہرارے پہنچ چکا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا، تمام گیارہ کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، اب کھلاڑی ہرارے میںآج سے پریکٹس شروع کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گا اور پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor