رمیز راجہ کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ساتھ ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اتوار کی صبح نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے اپنے ویژن سے متعلق آگاہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ یہ انتظامیہ ان کا مکمل خیال رکھے گی۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو دوبارہ عظیم بنانے کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹرز سے ہوکر ہی گزرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنانے کا سفر یہی سے شروع ہوگا، لہٰذا ان کا یکجان ہونا ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر میرٹ کی بالادستی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے ہر قسم کی سہولیات اور مواقع فراہم کریں گے۔

error: Content is protected !!