قومی تھروبال ٹیم روواں سال اکتوبر میں سویڈن کا دورہ کرے گی،مقبول آرائیں


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کہاہے کہ قومی تھروبال ٹیم روواں سال اکتوبر میں سویڈن کا دورہ کرے گی۔ وہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سویڈن کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلے گی اور اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز ٹرائلز اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں ہونگے۔

ٹرائلز میں تربیتی کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو ایک ماہ تک تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں لگایا جائے گا اور یکم اکتوبر کو 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔

error: Content is protected !!