اہم آسڑیلوی کرکٹرز سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا نے سیزن 2021۔22 کے لیے 17 کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی پیش کش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ، میچل مارش ، جو برنز اور متھیو ویڈ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈ کیمرون گرین کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر ، ایڈم زامپا، اسٹیو اسمتھ ، میچل اسٹارک ، ٹم پین ، ایرون فنچ ، گلین میکسویل ، مارنوس لابوشین ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor