ارشد اقبال کا خطرناک بائونسر، زمبابوین بیٹسمین کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بائولر ارشد اقبال کے خطرناک بائونسر کے نتیجے میں زمبابوین بلے باز کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم میں آج کے میچ میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ آل راؤنڈر محمد نوازاور حیدر علی کو ٹیم سے باہر کر دیا گیاہے جب کہ آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ارشد اقبال نے ڈیبیو کیا ۔میچ کے دوران ارشد نے ایسا خطرناک باؤنسر پھینکا کہ زمبابوین بلے باز کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔

error: Content is protected !!