ثانیہ مرزا کی ٹوکیو اولمپکس مقابلوں بارے میں سنجیدگی


لندن (سپورٹس رپورٹ )بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی اولمپکس کے حوالے سے دلچسپی اور سنجیدگی کے بارے میں ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ثانیہ مرزا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کھڑی ہیں جبکہ ان کے سر کے اوپر اولمپکس کے رنگ نظر آرہے ہیں، ثانیہ مرزا جو کامن ویلتھ گیمز 2010 میں ٹینس میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں ان دنوں ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف ہیں اسی تیاری کیلئے ثانیہ مرزا انگلینڈ میں متعدد مقابلوں میں بھی شرکت کرینگی، ثانیہ مرزا چھ جون سے شروع ہونے والے نوٹنگھم ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد چودہ جون کو برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینگی جبکہ بیس جون کو ایسٹ بورن ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرینگی اور اس کے بعد وہ اٹھائیس جون سے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں حصہ لینگی ، ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام مقابلوں کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں اور سب سے زیادہ توجہ اپنی فٹنس پر دے رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں شرکت سے ان کو ٹوکیو اولمپکس مقابلوں میں شرکت میں آسانی ہو گی۔

تعارف: newseditor