جیمی پورٹر اور پیٹر سیڈل کی تباہ کن بائولنگ، ڈرہم کائونٹی کو شکست


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)جیمی پورٹر کی چار اور پیٹر سیڈل کی تین وکٹوں کی بدولت ایسکیس کائونٹی نے ڈرہم کو میچ کے تیسرے ہی روز 195 رنز سے شکست دیدی، جیمی پورٹر نے اکتیس رنزکے عوض چار جبکہ پیٹر سیڈل نے 47 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو شکار کیا ، ڈرہم جیسے جیت کیلئے ایسکیس کائونٹی نے جیت کیلئے 385 رنز کا ہدف دیا تھا 189 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ، ڈرہم کائونٹی کا آغاز اچھا رہا اور اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چار رنز بنا لئے تھے تاہم ان کی باقی آٹھ وکٹیں صرف 85 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئیں ، ڈرہم کی جانب سے ایلکس لیز صرف 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، یاد رہے کہ ایسکیس کائونٹی نے پہلی اننگز میں 182 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ڈرہم کی ٹیم 99 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں ایسکیس نے 301 رنز بنا کر ڈرہم کو جیت کیلئے 385 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ڈرہم 189 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 195 رنز سے ہار گئی۔

تعارف: newseditor