اوپیرا T-10رمضان لیگ  کرکٹ’ سندھ پولیس نے فاتح ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنا لیا

کراچی اسپورٹس رپورٹر) سندھ پولیں کرکٹ ٹیم نے افنان خان کےجارحانہ44 اور اپنے کپتان آف اسپنر  افنان احمد کی تباہ کن بولنگ 3 وکٹوں کی بد ولت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل یوناٸیٹڈ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کو27 رنز سے شکست دے کر اوپیرا T-10 رمضان لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فا تح ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراٶنڈ B پر کھیلے گۓ فاٸنل میں سندھ پولیں نے مقررہ 10 اورز میں 5 وکٹوں پر 118 رنز کامجموعہ ترتیب دیا۔ جواب میں یوناٸٹڈ اکیڈمی 3 وکٹوں پر 91 رنز بناسکی۔  فا ئنل میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو صی معروف اسپورٹس پیٹرن حاجی محمد اشرف نے یوناٸیٹڈ کرکٹ کلب اور اکیڈمی کے روح رواں سید نصرت الله، کمانڈر عمران الله شیخ، ڈاٸریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، سینٸر اسپورٹس جرنلسٹ اور ٹورنامنٹ کے روح رواں انیس الرحمان، مینجر سندھ پولیں کرکٹ ٹیم وسیم الدین، مینجر یوناٸیٹڈ اکیڈمی شکیل احمد، اوپیرا سی سی کے طارق احمد اور میڈیا مینجر PDCA محمد نظام و دیگر کے ہمراہ  فا ئنلیسٹ ٹیمو ں میں ٹر افییز اور دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کیٸے ۔

اس مو قع پر مہما ن خوصی معروف اسپورٹس پیٹرن حاجی محمد اشرف نے اپنے خطا ب میں کہا کہ کھیلو ں کے فروغ کے لیٸے انیس الرحمان کے ساتھہ ہر ممکن تاٶن کا یقین دلایا۔ اور انھوں نے ٹو رمنٹ کا فائنل جیتنے پر سندھ پولیس کو مبا رکباد پیش کی۔ اس موقع ٹورنامنٹ کے چیف آرگناٸزر انیس الرحمان نے مہما ن خصو صی حاجی محمد اشرف اور دیگر مہمانوں کی آمد اور شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی حاجی محمد اشرف نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی سندھ پولیس کے کپتان افنان احمد جبکہ رنراپ ٹرافی یوناٸیٹڈ اسپورٹس اکیڈمی کی کپتان حسن جعفری کو دی، ٹورنامنٹ بیسٹ بیٹسمین خیر الله(اوپیرا سی سی)، بیسٹ بولر عارف یعقوب( علی اسپورٹس ) جبکہ فاٸنل کا مین آف دی میچ ایواراڈ فاتح ٹیم کے افنان خان کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ پولیس کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں میں آفشل بیگ بھی تقسیم کیۓ گۓ۔

تعارف: newseditor