پیپ کی نو منتخب باڈی کو سجاس کی مبارکباد

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے پاکستان ایسو سی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز ( پیپ) کے نو منتخب عہدیداروں کو سالانہ انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سجاس کے صدر آصف خان سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیپ کے نو منتخب صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری عباس مہدی۔ نائب صدر سعید لاشاری، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صدیقی، خازن اعجاز کورائی اور گورننگ باڈی کے تمام نومنتخب ارکان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سجاس نے کہا کہ امید ہے کہ پیپ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فوٹوگرافرز برادری کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، برادری کے مسائل کے حل کے لئے سجاس کا پیپ کو ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔

error: Content is protected !!