اسلام آباد۔ (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ میں کشمیر کنگز نے کے پی کے فالکن کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔
گذشتہ روز کنچ فٹ بال ہائوس گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلےگئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں کشمیر کنگز نے گول کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ کھیل کے 58 ویں منٹ میں کشمیر کنگز کی جانب سے ابرار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔
کے پی کے فالکن کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے. آج بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں بلوچسان زوراور کا مقابلہ ہزارہ سٹار سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں شان پنجاب اور سندھ سینٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی