جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی تیاری کیلئے 4 ٹیموں پر مشتمل سیریز منعقد کی جائیگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی جونیئرہاکی ٹیم کی جونیئرورلڈکپ تیاری کے سلسلہ میں پی ایچ ایف کے زیراہتمام چار ٹیموں پر مشتمل ہاکی سیرہز10تا18جولائی لاہور میں منعقد ہوگی ایونٹ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، لیفٹیننٹ کرنل ر آصف نازکھوکھر ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، ایف آئی ایچ امپائرز مینجر راشد بٹ امپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دیں گے، پی ایچ ایف کے کہنہ مشق ٹیکنیکل آفیشلز اور امپائرز سیریز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے


پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف کے ملحقہ ایونٹس  کی  ٹاپ تھری ٹیموں کے مابین ہاکی سیریز کا انعقاد کرایا جارہا ھے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چار ٹیموں پر مشتمل یہ ہاکی سیریز لیگ بنیادوں پر کھیل جائیگی۔ جس میں قومی جونیئر پاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی ٹاپ تھری  ٹیموں واپڈا نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کے جونیئر کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس ایونٹ کے بہترین انعقاد کے لئے کہنہ مشق انٹرنیشنل  امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو تعینات کیا گیا ھے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ھے۔ ایف آئی ایچ امپائرز مینجر راشد بٹ امپائرز مینجر کی ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔ ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں سید علی عباس، محمد نعیم اور شفقت ملک شامل ہیں جبکہ امپائرز پینل میں حافظ عاطف ملک، یاسر خورشید اور سید سبطین رضا شامل ہیں ۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ایونٹ آفیشلز کے ساتھ 9 جولائی 4 بجے شام  میٹنگ کرینگے جبکہ ایونٹ میں شامل ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ میٹنگ 9 جولائی شام 5 بجے منعقد ھوگی۔

error: Content is protected !!