بلوچستان بازیگر اور کے پی کے فالکن کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) بلوچستان بازیگر اورکے پی کے فالکن کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
گذشتہ روز کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بلوچستان بازیگر نے کشمیر کنگز کو
2-1گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بلوچستان بازیگر کی جانب سے پرویز خان اور شکیل خان نے ایک ایک گول کیا اور کشمیر کنگز کی جانب سے واحد گول مرتضی فضل نے کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق یونین کونسل ناظم محمد یونس عباسی تھے

دوسرے کوارٹرفائنل میں میں کے پی کے فالکن نے پنجاب واریئرز کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کے پی کے فالکن کی طرف سےواحد گول آفاق نے کیا۔

اتوار کو مزید دو کوارٹرفائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں بلوچستان زوراور کا مقابلہ اسلام آباد ٹائیگرز اور چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سندھ سینٹس اور خیبر ایگلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تعارف: newseditor