گولڈ کپ T-20 لیگ’فاٸنل اتوار کو عتیق اکیڈمی اور واریٸرز الیون کے ردمیان کھیلا جاۓ گا

کراچی: (اسپورٹس رپورٹر)  گولڈ کپ ٹی – ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاٸنل کل  مورخہ11 جولاٸ بروز اتوار دوپہر 2 بجے قاٸد اعظم پارک کرکٹ گراٶنڈ اسٹیل ٹاٶن شپ پر عتیق کرکٹ اکیڈمی اور واریٸرز الیون کے درمیان کھیلا جاۓگا۔ عتیق کرکٹ اکیڈمی کی قیادت سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم آل راٶنڈر اعجاز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عضنفر احمد، احمد عبدالمالک، انعام الله خان، ایم جنید، یحیٰ شاہ، ابان خٹک، شفقت، شرجیل احمد، وقار ملک، عبدالہادی، عبدالله گلزار، ریحان قادری، آفاق خٹک، آصف خان اور حمزہ عتیق شامل ہیں۔

واریٸرز الیون کے کپتان ارسلان توفیق ہونگے جبکہ سید حسین،مبشر اشتیاق، مشفق اشتیاق، وصی،دانیال، ، احمد وقار، انیس، حسن، عدنان توفیق، فرقان احمد، وجان خان، اوہس احمد، اور ارقم حسین دی شامل ہیں۔ چیف آرگناٸزر عتیق احمد کے اعلامیے مطابق ایونٹ کی تقریبِ  تقسیم انعامات فاٸینل میچ کے اختتام پر شام30 :5 بجے گراٶنڈ پر ہی منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او نیو گریس انٹر پراٸزز اظہر خٹک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔    تقریب میں دونوں ٹیموں کے آفیشلز اور اسپورٹس کی معروف شخصیات بھی شرکت کریں گیں۔ 

error: Content is protected !!