خیبر ایگلز اور بلوچستان زوراور کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

اسلام آباد ( ) خیبر ایگلز اور بلوچستان زوراور کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ فائنل میچ (کل) جمعہ کو سہ پہر چار بجےکنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے جائے گا۔ کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبر ایگلز نے کے پی کے فالکن کو 4-7 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 3-3 گول سے برابر رہیں۔

بعد دونوں ٹیموں کو 30منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر دونوں ٹیمیں 4-4 گول سے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ خیبر ایگلز کی جانب سے پنلٹی ککس پر شیراز خان، حسنین خان اور شعیب علی حیدر نے گول کئے جبکہ کے پی کے فالکن کے کھلاڑی پنلٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے مقررہ وقت میں کے پی کے فالکن کی جانب سے آفاق سراج، حارث فیض اور اسد اللہ نے ایک، ایک گول کیا اور خیبر ایگلز کی جانب سے حمزہ رضا اور امام حسین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ کے پی کے حمزہ رضا نے مخالف کھلاڑی کی کک پر خود ہی اپنی طرف گول کر لیا۔

اضافی وقت میں کے پی کے فالکن کی جانب سے اسد اللہ اور خیبر ایگلز کی جانب سے امام حسین نے ایک، ایک گول کیا۔ریفری کے فرائض جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ ان کے معاون عدیل انور اور شاہ نواز تھے۔ (آج) جمعرات کو تیسری پوزیشن کا میچ اسلام آباد ٹائیگرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

تعارف: newseditor