اسپیشل ایتھلیٹس اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے; رونق لاکھانی

 

 

 جرمنی کے شہر برلن میں 17 تا 25 جون تک کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کے ایتھلیٹس اور آفیشلز برلن پہنچ گئے ائرپورٹ پر ورلڈگیمزأرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کااستقبال کیا

 

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز میں 190 ممالک کے سات ہزار ایتھلیٹس اپنے یونیفائڈ پارٹنرز کے ہمراہ حصہ لیں گے میگا ایونٹ میں 36 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے اسپیشل اولمپک پاکستان کے ایتھلیٹس گیارہ کھیلوں میں حصۃ لے رہے ہیں قومی ٹیم ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بوچی، سائیکلنگ، فٹسال، ہاکی، پاورلفٹنگ، سوئمنگ، ٹینس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کرے گی

 

قومی ٹیم کے ا سپیشل ایتھلیٹ عبدالحق کاکہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے میگا ایونٹ کیلئے نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں اور انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گیا ایتھلیٹ سمرن نے کہا کہ پاکستان کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں میگا ایونٹ میں شرکت سے ہمارے کھیل میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا

 

 

 

باسکٹ بال کوچ محمدبنگش کاکہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بہت باصلاحیت اور سیکھنے کی جستجورکھتے ہیں چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ کی ہے

 

 

قومی دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن اور اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے کہا کہ ورلڈ گیمز کیلئے کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں اسپیشل ایتھلیٹس اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے

 

رونق لاکھانی کامزید کہنا تھا کہ ورلڈ گیمز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں حصۃ لے رہی ہیں مگرہماری بھی اچھی تیاری ہے امید ہے جوان کھلاڑی ملک کیلئے میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے

 

 

 

error: Content is protected !!