قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 26جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونگے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز جانے والے پاکستان قومی ٹیسٹ ٹیم کےکھلاڑی 26 جولائی سوموار کو بارباڈوس کے لیے روانہ ہونگے۔ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں دس روزہ ٹریننگ اور کنڈیشننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گئے۔

بارباڈوس روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑٰ ی 22 جولائی سے لاہور ہوٹل میں آئسولیشن اختیار کریں گئے،اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے 19 جولائی سے کوویڈ ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گئے۔

دوسرے مرحلے میں22 جولائی جمعرات کو قومی کھلاڑیوں کی لاہور میں ہوٹل آمد پر میں کوویڈ ٹیسٹ کئے جائیں گئے۔ ان کھلاڑیوں کا آخری کوویڈ ٹیسٹ ان کی ویسٹ انڈیز سے روانگی سے قبل 24 جولائی کو کیا جائے گا۔ یہ تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بارباڈوس کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ جمیکا کے سبسٹن پارک کنگسٹن میں 12 اگست سے کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز روزنہ ہونے والے کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
عابد علی
اظہر علی
فواد عالم
عمران بٹ
محمد عباس
نسیم شاہ
نعمان علی
ساجد خان
شاہنواز دھانی
یاسر شاہ
زاہد محمود

تعارف: newseditor