سائوتھ افریقن ٹی ٹوئنی لیگ، جوہانسبرگ سپر کنگ نے ڈربن سپر جائنٹس کو 16 رنز سے شکست دیدی

سائوتھ افریقن ٹی ٹوئنی لیگ ( ایس اے 20 ) کے دوسرے میچ میں جوہانسبرگ سپر کنگ نے ڈربن سپر جائنٹس کو 16 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ڈربن میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں جوہانسبرگ سپر کنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔سپر کنگ کی جانب سے ڈینوون فریرا 82 اور شیپرڈ 40 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ سپر جائنٹس کی جانب سے سبرائن نے دو اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں ڈرن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز تک محدود رہی جس کے باعث میچ میں 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈربن کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 78 اور کیل میئرز 39 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ سپر کنگ کی جانب سے الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

error: Content is protected !!