گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ اختتام پزیر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ یونین کلب کراچی میں اختتام پزیر ہوگئی مینز سنگلز فائنل میں کراچی کلب کے فرحان الطاف فاتح رہے ، انہوں نے ملیر گیریژن کے باصلاحیت کھلاڑی محمد علی کو ایک سخت مقابلے میں 3-6، 5-7 کے اسکور سے شکست دی۔

وہیل چیئر ٹینس فائنل میں محمد عرفان نے محمد ایوب کو 3-6 کے اسکور سے شکست دی۔پیپسی پاکستان کی جانب سے شاکر علی ، الطاف حسین اور ظفر حسن (نائب صدور کے-ٹی-اے) اور محمد خالد رحمانی ، صدر کے ٹی اے نے مختلف ایونٹس کے فاتحین اور رنرز اپ کو ٹرافیاں تقسیم کیں۔

محمد خالد رحمانی نے اگست اور ستمبر کے مہینےمیں کراچی میں 8 ویں انڈس فارما نیشنل ٹینس ، تیسری عفیف ٹرافی رینکنگ ٹینس اور 18 ویں ویسٹ بیری اوپن منعقد کرنے کا اعلان کیا ، جبکہ سیٹرڈے ویلفیئر گروپ وہیل چیئر ٹینس اور خصوصی اتھلیٹ کیمپ یونین کلب میں مزید تین ماہ جاری رہے گا۔

سرور حسین اس چیمپین شپ کے آرگنائزنگ سکریٹری تھے۔عشرت زہرہ ، رئیسہ اشفاق ، پروین اختر ، محمد سعید، محمد تقی (فینسنگ) جیسمین شریف ، بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔محمد خالد رحمانی نے اسپانسر پیپسی پاکستان کی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تعارف: newseditor