سندھ بلوچستان شہید ظاہر شاہ باکسنگ ٹورنامنٹ بلوچستان نے سینئر ٹرافی جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ بلوچستان شہید ظاہر شاہ باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائینل مقابلوں میں سینئر کلاس میں بلوچستان نے ونر ٹرافی اور سندھ ٹیم نے رنر ٹرافی حاصل کی، یوتھ کلاس کے فائینل میں سندھ ٹیم نے ونرٹرافی اپنے نام کرلی، بلوچستان ٹیم نے ریز ٹرافی حاصل کرلی، خواتین کے فائینل مقابلوں میں سندھ نے ونر ٹرافی جبکہ بلوچستان نے رنر ٹرافی حاصل کی۔ چار روزہ ٹورنامنٹ کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ارینا کوئٹہ میں منعقد کیئے گئے، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 254مرد اور خواتین باکسروں نے حصہ لیا

فائینل مقابلوں میں مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری تھے۔ انہوں نے مقابلے کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے حصہ لیا، مقابلوں میں یوتھ اور نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، اس طرح کے پروگرام سے نوجوان نسل، منشیات کے خلاف اپنی بھرپور کردار ادا کرے گی، انہوں نے سندھ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں حصہ لے کر ٹورنامنٹ کی شان میں اضافہ کیا، انہوں نے کہا کہ باکسنگ کی دنیا میں لیاری کا بہت بڑا نام ہے، جہان اولمپک اور انٹر نیشنل باکسروں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بھی اسپورٹس کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق سینئر کلاس کے مقابلو میں بلوچستان نے سات گولڈ اور تین سلور کے میڈل جبکہ سندھ ٹیم نے تین گولڈ اور دو سلور کے میڈل حاصل کیئے۔ یوتھ کلاس میں سندھ نے پانچ گولڈ اور بلوچستان نے تین گولڈ میڈل حاصل کیئے۔ خواتین کے مقابلو ں میں سندھ ٹیم نے پار گولڈ اور ایک سلور مڈل جبکہ بلوچستان نے تین گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیئے، ٹورنامنٹ کے مرد مقابلوں میں بلوچستان ٹیم میں اجمل پٹھان، ذاکر حسین اور رفیع اللہ جبکہ سندھ میں زوہیب رشید اور عمرخان بطور نیشنل باکسر حصہ لیا۔خواتین باکسروں میں سارہ ملنگ (سندھ) اور فاطمہ بتول (بلوچستان) بطور نیشنل باکسر مقابلوں میں شرکت کی، ان باکسروں نے طلائی تمغہ حاصل کیئے، فائینل مقابلوں میں اسٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے

انہوں نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے دوران باکسروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ہمت افزائی کی، اسٹیڈیم تالیوں کی گونج سنائی دی، فائینل مقابلوں کے دوران پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد اصغر بلوچ، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد صادق، نائب صدر عبدالمالک، جنرل سیکریٹری سید حفیظ آغا، ممتاز قبائلی رہنما ولی خان کاکڑ، عبدالباری خان، فیض اللہ جان، شیر محمد ترین، بابائے باکسنگ بلوچستان حبیب اللہ جعفری، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق او ردیگر موجود تھے

جبکہ فائینل مقابلوں میں ریفریز اور ججز کے فرائض محمد رستم، عبدالخالق، شیر محمد، بصیر احمد، گل حسن، نقیب اللہ، عبدالکریم گوشی اور زاہد حسین، جیوری کے فرائض بشیر احمد اچکزئی نے انجام دیئے، دریں اثناء اس ٹورنامنٹ کے دوران دو روزہ باکسنگ ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں 30سے زائد ریفری، کوچز اور ججز نے شرکت کی، ورکشاپ سے اصغر بلوچ، حبیب اللہ جعفری، بشیر خان اچکزائی، رفیق بلوچ اور بشیر احمد نے باکسنگ کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کیا او رمختلف سوالات کے جواب دیئے، انٹر نیشنل باکسرز نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے افراد کے ساتھ عملی مظاہرہ بھی کیا۔یوتھ کلاس مردوں میں 49کے جی تابش (سندھ) نے محمد عمر (بلوچستان)کو 3-1سے۔51kgمیں امین اللہ (بلوچستان گرین)میں محمد افضل (بلوچستان وائٹ)لو 3-0سے۔56کلو گرام میں سوار خان (سندھ) نے خیال محمد (بلوچستان گرین)کو2-1سے۔ 64کلو گرام میں جواد (سندھ) نے علی اکبر (بلوچستان وائٹ) کو 3-0سے۔ 69کلو گرام میں شکور اللہ (بلوچستان)نے اسرار (سندھ) کو 2-1 سے۔75کلو گرام میں مصطفی (بلوچستان گرین)نے ایاز (بلوچستان وائٹ)کو2-1سے۔ 81کلو گرام میں محمد انس سندھ نے اورنگزیب (بلوچستان گرین) کو 3-1سے ہراد یا۔ خواتین باکسنگ 40کلو گرام میں عالیہ سومرو (سندھ) نے عابدہ (بلوچستان)کو 3-0سے۔ 49کلو گرام میں ملائکہ زاہد (بلوچستان گرین)نے نرگس بلوچستان (وائٹ)کو 2-1سے۔ 51کلو گرام میں معصومہ (بلوچستان گرین)نے خالدہ (بلوچستان وائٹ)کو 2-1سے۔54کلو گرام میں گل جبین سندھ نے سائمہ (بلوچستان گرین) کو 3-0سے۔ 57کلو گرام میں اساورا(سندھ) نے آخان شاہ (بلوچستان)کو 2-1۔ 60کلو گرام میں سارہ (سندھ) نے سرور (بلوچستان)کو 3-0سے۔ 64کلو گرام میں زینب(بلوچستان)نے فریال (سندھ) کو 2-1سے۔69کلو گرام میں آرزو (بلوچستان)نے آمنہ (سندھ) کو 3-0ہرادیا۔ سینئر کلاس میں 49کلو گرام میں زوہیب رشید (سندھ) نے نادر (بلوچستان)کو 3-0سے۔ 52کلو گرام میں ذاکر (بلوچستان گرین) نے نور علی (بلوچستان وائٹ) کو 2-1سے۔56کلو گرام میں الیاس اشرف (بلوچستان گرین) نے محمد رضا (بلوچستان وائٹ) کو 3-0سے۔ 60کلو گرام میں اشرف (بلوچستان گرین) نے محمد یونس (سندھ) کو 2-1سے۔ 64کلو گرام میں رفیع اللہ (بلوچستان گرین) نے اویس سندھ کو 2-1سے۔ 69کلو گرام میں محمد عمر (سندھ) نے شہریار(بلوچستان)کو 3-0سے۔ 75 کلو گرام میں ظاہر (بلوچستان گرین) نے عرفا ن اللہ (بلوچستان وائٹ) کو2-1سے۔ 81کلو گرام اجمل پٹھان (بلوچستان گرین)نے ذوالفقار (بلوچستان وائٹ) کو 3-0سے۔ 91کلو گرام میں عامر (بلوچستان گرین) نے نجیب (بلوچستان وائٹ) کو 2-1سے۔+91کلو گرام میں صدیق پشین نے سہیل (بلوچستان وائٹ) کو 3-0سے ہرادیا۔اس ٹورنامنٹ میں باکسر ز اور تماشائیوں نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔

error: Content is protected !!