الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ہاکی اسکیلز اور فٹنیس پروگرام کا اغاز 25 جولائی سے ہوگا ۔ عظمت پاشا

اسکیلرز ایجوکیشن کے تعاون سے الصغیر ہاکی کلب ہاکی اسکیلز اور فٹنیس پروگرام کا اغاز جس میں اولیمپین اور انٹرنیشنل کھلاڑی بچوں کو تربیت دینگے ۔

انٹرنیشنل عدنان اشرف ماسٹر ٹرینر جبکے اولیمپین طارق شیخ ، انٹرنیشنل شاہد السلام ، انٹرنیشنل لیق لاشاری انکے معاون ہونگے ۔ انٹرنیشنل مسرور جاوید کو کیمپ کمانڈنٹ اور نیشنل ہاکی پلیئر عامر صدیقی کو ایونٹ کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ھے ۔

پروگرام میں ہاکی اسکیلز کے ساتھ فزیکل فٹنیس پر خاص توجہ دی جاییگی ، کیمپ الصغیر نارتھ کراچی ہاکی گراؤنڈ میں 25 جولائی سے شروع ہوگا ۔

error: Content is protected !!